ناول۔۔لاحاصل سے حاصل تک۔
ناول نگار۔فوزیہ کنول۔۔کنگن پور۔
قسط۔#3
اسکی اب کسی کا سامنا کرنے کی ہمت نہ ہورہی تھی،جدھر بھی جاتی شاہجہان کو سامنے پاتی“
اس نے فیصلہ کیا کہ پھوپھو کے گھر چلی جاۓ کچھ دیر کے لیے اور فریش ہوجاۓ مگر جیسے ہی گیٹ کا رخ کیا وہاں بھی یہ خدا کا بندہ خاندان کے کچھ لڑکوں کے ساتھ موجود تھا۔
اب تو اسے شدید رونا آرہا تھا،وہ غصے کی شدت سے کھا جانے والی نظروں سے گھور رہی تھی مگر پھر بھی اسے دیکھ رہی تھی“وہ جب بھی اسے دیکھتی تو جھینپ کر رہہہ جاتی،جیسے تیسے تقریب احتتام کو پہنچی اور رخصتی کا وقت آن پہنچا“
”خوشی سے چہکتی پارسا کا چہرا ایک دم اتر سا گیا،اس کے چہرے کی لالی نجانے کہاں غاٸب ہوگٸ،ماں باپ اور سکھیوں سے دور جانے کا دکھ پارسا کو دکھی کیے جارہا تھا۔
”دیکھو تو کتنا خوش ہیں سب اور کتنا چاہتے ہیں تمہیں،خاص کر سبکتگین بھیا“
”کنول نے چھیڑا تو پارسا کا رنگ گلابی سا ہونے لگا اور اس کے لبوں پر ہلکی مسکراہٹ براجمان ہویٸ۔
”چھوڑ بابل کا گھر،موہے پیا کے نگر آج جانا پڑے گا“
کنول پاس پڑی پلیٹ پکڑ کر بجا کر گنگنانے لگی،تو پارسا بے تحاشا جھینپ گٸ۔
بس بھی کرو کنول“
پارسا نے دھیمے لہجے میں سرزنش کی۔
”تم فکر نہ کرو مجھے کوٸی نہیں دیکھ رہا،سب تمہاری اڈاری کی تیاری میں مصروف ہیں“
کنول نے ہاتھ کو ہواٸی جہاز کی طرح نچاتے ہوۓ شوں کی آواز نکالی۔
”شرم کرو لڑکیوں رخصتی پر آنسو بہانے کی بجاۓ تم قہقے لگا رہی ہو“
اُشا خالہ نے آکر رنگ میں بھنگ ڈالا“
خالہ میں تو پارسا تو خوش کرنے کی کوشش کررہی تھی ورنہ تو ماں باپ سے بچھڑنے پر کون افسردہ نہیں ہوتا،
افسردگی خود بخود اسکے لہجے میں آگٸ اور خوبصورت آنکھوں میں دو آنسو امڈ آۓ۔۔۔۔۔۔!
******
”خدا میری بچی کے نصیب اچھے کرے بس“
ماں نے پیار سے پیشانی چومی،خدا تمہیں سدا خوش رکھے میری بچی“
”اپنے دل میں کبھی کسی برے خیال کو جگہ مت دینا تو آنے والا ہر لمحہ ان شاء اللہ اچھا ہوگا“
”ماں اسے دھیمے دھیمے لہجے میں سمجھا رہی تھی،اپنے گھروالے کی ہر بات ماننا،کبھی اسکی حکم عدولی نہ کرنا،پھر زندگی سہل ہوجاۓ گی اور ہر کام تمہاری مرضی کے مطابق ہوتا چلا جاۓ گا،جب انسان تقدیر اور قدرت کا نام لینا چھوڑ دیتا ہے تو تب ہی زندگی اپنے رنگ دکھانا شروع کرتی ہے۔۔۔۔تو سدا سکھی رہے میری بچی“
ماں نے بیٹی کو سینے سے جدا کرتے ہوۓ کہا۔
پارسا سکھیوں کے جھرمٹ سے نکل کر پیا کے گھر کی رونق بننے کے لیے جانبِ منزل روانہ ہوگٸ۔
”مجھے پھولوں سے سجی گاڑی میں لاکر بٹھا دیا گیا میری نظریں کسی کی متلاشی تھی،میں نے ہولے سے دوپٹے کی اوٹ سے دیکھا تو سبکتگین کو سامنے پاکر سمٹ سی گٸ،سبکتگین مسلسل مجھے گھورے جارہا تھا،میں نے محسوس کیا چند لمحے میں بھونچکی رہ گٸ تھی مگر سیکنڈ کے ہزارویں حصے میں ،میں نے خود کو سنبھالہ مگر پھر بھی میرے چہرے کے ایکسپریشن چھپے نہ رہ سکے“کاش مجھ میں بھی ہر چیز کو محسوس کرنے اور چھپا لینے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہوتی۔
”ارے بھٸ کن خیالوں میں گم ہو دلہنیا؟
کنول کی شرارتی آواز مجھے حال میں کھینچ لاٸی“
میں نے صرف ہونہہ کہہ کر سر ہلایا“
کنول کا لہجہ ہمیشہ کی طرح محبت بھرا تھا“
”ارے دلہن اگر فیوچر پلاننگ میں ہماری ہیلپ کی ضرورت پڑے تو ہم حاضر“
”کنول نے شرارت بھرے لہجے میں چھیڑتے ہوۓ کہا“
”ارے کنول کیوں تنگ کررہی ہو پارسا کو؟
”سبکتگین نے بے چارگی سے کہا“
اوہ۔۔۔۔ارے۔۔واہ۔۔ابھی سے ہمدردی ہونے لگی“
اچھا بابا سوری“۔۔۔۔۔۔لو کان پکڑے۔۔۔۔۔۔!
”کنول نے آگے بڑھ کر سبکتگین کے دونوں کان پکڑ لیے پوری گاڑی قہقوں سے گونج اٹھی۔
”بے لوث محبتوں کا ریشتہ بھی کتنا عجیب ہوتا ہے ناں“
روح میں اتر جاتی ہیں یہ،کس قدر اپناٸیت،احساس اور اعتماد،مخلص محبتوں کا رنگ،چھوٹی چھوٹی خوشیاں ہر جھوٹ اور نفرت سے پاک،مستیاں، شرارتیں،نادانیںاں۔
”سبکتگین کی محبت کا ریشتہ بھی بہت مخلص تھا،ان کے وجود سے پھوٹتی نادیدہ محبت کی لہریں مجھے اندر تک سرشار کردیتی تھیں“
”وہ آفتاب تھے میری زندگی کے جن کی محبت بھری روشن کرنوں سے میرے وجود کو حرارت ملتی تھی“
”وہ میری زندگی میں اس سایہ دار درخت کی مانند تھے جسکی چھاٶں میں،میں اپنی دھوپ سے تپتی زندگی کو پرسکون محسوس کرتی تھی“
”سکون تھے وہ میرے دل کا،میری آنکھوں کی ٹھنڈک،میری دھڑکنوں کا پہلا ارتعاش تھے وہ“
میں ان کے بغیر جینے کا سوچ بھی نہ سکتی تھی۔۔۔۔۔!
******
”چلو نیا پار لگی“
”خدا ہزار سکھ دے میری بچی کو“
اماں نے ہولے سے کہتے کہتے اپنی بھیگی پلکیں چھپانے کی خاطر منہ کمرے کی جانب موڑ لیا۔
”سب بہت سمجھاتے مگر ماں کا دل ہے ناں“
”سفر بہت لمبا ہے“پارسا نے اکتاتے ہوئے ہولے سے کہا“
”اگر تم چاہو تو کچھ دیر ٹھہر جاتے ہیں کہیں؟
سبکتگین نے فکر انگیز لہجے میں پارسا کو پیشکش کی۔
نہیں۔۔۔نہیں۔۔۔اٹس اوکے۔
”بس اب منزل تھوڑی دور ہے“موسم یکدم خراب ہونے لگا“ٹھنڈ زیادہ ہونے لگی“
”پارسا۔۔۔۔۔پارسا ہم گھر پہنچ گۓ“
ہلکا سا کندھا ہلا کے سبکتگین پارسا کو نیند کی وادیوں سے کھوج لایا“
”کیا میں سو گٸ تھی؟ پارسا نے سوالیہ نظروں سے دیکھا“
”لو جی بحفاظت لے آیا ہوں آپکی بہو کو“
سبکتگین نے اماں کی طرف اشارا کرتے ہوۓ کہا“
سخت سردی میں بھی اس کی پیشانی پر پسینے کے قطرے چمک رہے تھے“اس سے پہلے کہ وہ اور گھبراتی خالہ جان نے بانہوں کے گھیرے میں لے لیا“
کوٸی پریشانی تو نہیں ہوٸی سفر میں؟خالہ نے اپناٸیت کا اظہار کیا“
نہیں نہیں خالہ جان“
پارسا نے تھکے تھکے انداز میں کہا“
آجاٶ پارسا تم بہت تھک گٸ ہو گی“ انھوں نے آگے چلتے ہوۓ کہا“
موسم بہت ہی سرد ہورہا تھا“
آگے کچھ لڑکیاں پھول ہاتھوں میں لیے لاٸن باندھے کھڑی تھیں۔
”گھر آٸی ہمارے دلہن سکھی پھول برساٶ“
وہ گنگناتے ہوۓ،مسکراتے اسٹاٸل میں میرے اوپر پھولوں کی پتیاں برسا رہے تھے“
کمرے میں داخل ہوٸی تو ٹیبل مختلف لوازمات سے سجی پاٸی۔۔۔۔۔۔۔“
”جاری ہے💁
0 Comments