Header Ads Widget

Responsive Advertisement

Muhabbat Saniha Thahri | Episode 2 | By Wajiha Javeed - Daily Novels

 



 


 

 

 

 


محبت سانحہ ٹھہری

وجیہہ جاوید  کے قلم سے

قسط2

اردو  ورچوئل پبلشرز

 

 

 

 

 

 

 

ہماری ویب سائٹ پر شائع ہونے والے ناولز کے تمام جملہ و حقوق بمعہ مصنف / مصنفہ محفوظ ہیں ۔ انہیں ادارے یا مصنف کی اجازت کے بغیر نقل نہ کیا جائے ۔ ایسا کرنے پر آپ کے خلاف قانونی کارروائی کی جاسکتی ہے ۔ ہمیں پہلی اردو ورچوئل لائبریری کے لیے لکھاریوں کی ضرورت ہے اور اگر آپ ہماری لائبریری میں اپنا ناول ، ناولٹ ، ناولہ ، افسانہ ، کالم ، مضمون ، شاعری قسط وار یا مکمل شائع کروانا چاہتے ہیں تو اردو میں ٹائپ کر کے مندرجہ ذیل ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے بھیج دیجیے ۔

UrduVirtualLibraryPK@gmail.com

+923114976245

ان شاءاللہ آپ کی تحریر ایک ہفتے کے اندر اندر ویب سائٹ پر شائع کردی جائے گی ۔ کسی بھی قسم کی تفصیلات کے لیے اوپر دیے گیے ذرائع پر رابطہ کرسکتے ہیں ۔

شکریہ

ادارہ : اردو ورچوئل لائبریری

 

 

 


 

Text Box: وجیہہ جاویدمحبت سانحہ ٹھہری

Text Box: قسط نمبر 02

 



آپ کو آفس آئے تو کافی دن ہوگئے آپ کو کیااب تک مجھ سے کوئی کام نہیں پڑا حیرت ہے

(ساحر نازنین کے ساتھ والی کرسی پر کمپیوٹر پر کام کر رہا ہے نازنین اس کا سوال سن کر حیران ہوتی ہے)

کیوں سر آپ سے کس قسم کا کام پڑ سکتا ہے ؟آفس میں لیڈیز سٹاف بہت زیادہ ہے اور مجھے ویسے بھی مردوں سے بات بڑھانے اور بے تکلفی دکھانے کی عادت ہے نہ شوق

اگر پھر بھی کبھی ضرورت پڑی تو بندہ حاضر ہے ساحر ڈھیٹای کے ساتھ کہتا ہے

نازنین غصے سے ساحر کی طرف دیکھتی ہیں آپ جانتے ہیں کہ میں آپ کا یہ رویہ بہت دنوں سے نوٹ ۔کر رہی ہوں اور آپ کا مجھ سے یوں بے تکلف ہو نا مجھے زہر لگتا ہے

ساحر غصےاس کی طرف دیکھتا ہے

آخر تم میں ایسے کونسے سرخاب کے پر لگے ہوئے ہیں جو تم میں اتنی اکڑ اور غصہ ہے میں نے کیا کبھی لڑکی نہیں دیکھی میڈم آپ خود کو سمجھتی کیا ہیں (ساحر غصے سے آگ بگولا ہو جاتا ہے )

ایک لڑکی میں غیرت ،عزت اور ضمیر کی آواز کی موجودگی سرخاب کے پروں سے نہایت قیمتی چیزیں ہیں مگر آپ جیسا گھٹیا انسان کسی کی یہ خوبصورتی دیکھنے سے قاصر ہے میں آپ کو وارن کر رہی ہوں آئندہ کبھی ایسی بات ہوئ تو میں آپ کو چھوڑوں گی نہیں

 

. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .

 

زوبیہ تم سے ایک بات کرنی تھی آصف صاحب زوبیہ کو مخاطب کرتے ہیں

خیریت پاپا جی

ہاں کل میں نے دیکھا کہ آپ بہت زیادہ رو رہی تھی کوئی مسئلہ ہے کالج میں یا کسی بھی قسم کی ایسی بات جو آپ کو تنگ کر رہی ہے تو آپ مجھ سے یہ ماما سے ڈسکس کر سکتی ہیں

نہیں ایسی کوئی بات نہیں

بات تو کوئی ایسی ہی ہے اب بتانا نہیں چاہ رہی

(حیدر زوبیہ کو چھیڑتا ہے جو کہ اس کا چھوٹا بھائی ہے )

پاپا جی آپ بھی ذرا ذرا سی بات پر پریشان ہوجاتے ہیں ضرور زوبیہ نے. آئینہ دیکھ لیا ہوگا اپنے حسن کی تاب نہ لا کر رو پڑی اس میں پریشان ہونے والی کیا بات ہے سب ہنسنے لگتے ہیں

پاپا آپ اس کو تو چپ کروا لیں (حیدر بھاگتا ہے اور زوبیہ اس کے پیچھے )

 

. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .

زوبیہ جانماز پر بیٹھی ہے

کبھی کبھی میں سوچتی ہوں میں دن رات آپ سے کتنی دعائیں مانگتی ہوں اپنے اور ساحر کے ساتھ اور محبت کے لئے کیا آج تک میری کوئی دعا آپ تک نہیں پہنچی اگر پہنچتی ہے تو کیا میں اتنی بری ہوں کے آپ کْن کہنا پسند نہیں کرتے میری محبت آپکی کْن کی منتظر ہے میں تھک گئی ہوں میری ہمت ٹوٹنے لگی ہے اگر ساحر نے میری زندگی میں واپس نہیں آنا تو اس کو میرے دل سے ہمیشہ کے لیے نکال دیں (زوبیہ رو رو کے دعا مانگ رہی ہے )میں یہ عذاب مزید نہیں سہہ سکتی

 

. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .

 

زوبیہ کے موبائل پر ہیلو کا میسیج آتا ہے

(وہ اپنا موبائل چیک کرتی ہے ساحر کا نام پڑھ کے اس کا چہرہ خوشی سے جگمگا جاتا ہے)

آج میڈم کو صبح صبح ایسی کون سی خوشی مل گئی خیریت تو ہے کس کا میسج آیا ہے جو میڈم کے چہرے سے مسکراہٹ اور آنسو ایک ساتھ برس رہےہیں

ساحر کا

ہائے یہ کمینہ آدمی تیری جان کبھی نہیں چھوڑنے والا تم جیسی گدھی اسے ڈھونڈنے پر بھی نہیں ملے گی

چل اب  بکواس نہ کرو زوبیہ بیزاری سے کہتی ہے

ہائے میری لیلیٰ (مریم شرارت سے کہتی ہے)

میں پیریڈ لینے جا رہی ہوں

تم جاوؑ میں نیکسٹ کلاس میں تمہیں جوائن کرتی ہوں

 

(ذوبیہ ساحر کو میسج کرتی ہے)

خیریت آپ کو میں آج کیسے یاد آگئی

بس میں نے سوچا شاید تم انسان کی بچی بن گئی ہوگی اس لئے سوچا میسج کرلو ں

پکا وعدہ میں آئندہ کبھی تمہیں خود سے میسج نہیں کروں گی جب تمہارا میسج آیا کرے گا تب ھی جواب دیا کرو گی پلیز مجھ سے ناراض مت ہوا کرو

میرا تمہارے بغیر دل نہیں لگتا جانے من میں کونسا تمہیں چھوڑ کر خوش ہو رہا ہوتا ہوں تم نہیں سمجھو گی میں تمہاری غلطی کی سزا خود کو دیتا ہوں تم سے زیادہ میں تکلیف میں ہوتا ہوں تمہارے بغیر. تمہارے پاس ماں, باپ بہن ,بھائی ہیں میرا تو تمہاری علاوہ کوئی بھی نہیں میں تمہیں ڈانٹوں غصہ کروں یا اگنور کرو یہ بات ہمیشہ یاد رکھنا میں تم سے شدید محبت کرتا ہوں تمہیں کھونے کا احساس بھی میرے جسم سے روح کو کھینچ لیتا ہے محبت کرنے والے بہت مضبوط ہوتے ہیں بس میرا مزاج ہی ایسا ہے میری غلطیوں کو یہ سوچ کے معاف کر دیا کرو کہ میرا تمہارے علاوہ کوئی نہیں انسان غصہ بھی تو اپنوں پر ہی کرتا ہے میں تم سے معافی مانگتا ہو پلیز مجھے معاف کر دو

مجھے تمہاری معافی نہیں وعدہ چاہیے

کیسا وعدہ

یہی کہ تم مجھ سے دوبارہ کبھی ناراض نہیں ہو گے اگر ہو بھی جاؤ تو مجھ سے بات کرنا نہیں چھوڑو گے ہم بیٹھ کر مسئلے کوحل  کریں گے یہ تمہارا چپ کا روزہ مجھ سے برداشت نہیں ہوتا

سوری میں ایسا کوئی وعدہ نہیں کر سکتا تمہارا منانا مجھے اچھا لگتا ہے مجھے غرور دیتا ہے تم چاہے جانے کے نشے سےواقف نہیں مگر تم نے مجھے اس لت میں ڈال دیا ہے

ذوبیہ مسکرا کر فون بیگ میں رکھ دیتی ہے اور پھر سے ساحر کو سوچنے لگتی ہے مریم بھی کلاس لے کر واپس آ جاتی ہے اور اس کو ہاتھ کے اشارے سے اپنی طرف بلاتی ہے

 

. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .

تم کیوں اتنی خاموش بیٹھی ہو (مریم زوبیہ سے پوچھتی ہے )

کچھ نہیں دل بہت اداس ہو رہا (زوبیہ اداسی سے جواب دیتی ہے)

کل لیلٰی کی مجنوں سے فون پر بات ہو تو گئی تھی کیا تسلی نہیں ہوئی جو اب بھی اداس ہو کر بیٹھی ہو

نہیں ایسے ہی بس میں سوچ رہی تھی نہ جانے اب اس کو دوبارہ میری کبھ یاد آئے وہ مجھ سے بات کرے نہ کرے وہ بہت موڈی آدمی ہے

تو تم بھی موڈی بن جاؤ اب کے اس کا جب فون آئے تو تم بھی نہ اٹھانا اس میں کونسی بڑی بات ہے اور اگر پھر بھی نہ بن سکو تو مجھے بتانا میں موڈی بننے میں تمہاری ہر طرح سے مدد کر سکتی ہوں (مریم یہ بات کہہ کر ہنستی ہے)

جی ضرور جب میں نے بریکپ کروانا ہوگا آپ کا مشورہ لے لوں گی اپنے فضول کے مذاق اپنے پاس رکھو (زوبیہ بےزاری سے کہتی ہے)

زوبیہ مجھے سچ میں کبھی کبھی پتا نہیں کیوں ایسے لگتا ہے کہ ساحر نے تجھ پے ضرور کوئی کالا جادو کروایا ہے ورنہ آج کی لڑکیاں تو بہت چالاک ہوتی ہے اس نے تمہارے سوچنے سمجھنے کی صلاحیتیں ختم کر دی ہیں ہائے کاش میں اتنی قسمت والی ہوتی کہ وہ میرے لئے اتنا وقت نکال کر کسی بابے کے پاس جاتا لیکن اس کے پاس اتنا وقت کہاں (مریم جواب میں کہتی ہے )

ہاں ہاں جناب یہ عقل پر پردے تعویزوں کے بغیر پڑ ہی نہیں سکتے اور تمہاری عقل پر پردے نہیں بلکہ بھاری پتھر پڑ گئے ہیں زوبیہ

(زوبیہ یہ بات سن کر ہنس پڑتی ہے)

یہ سب تو پیار کے لوازمات ہے تم جیسی خشک مزاج  لڑکی یہ چیزیں کبھی نہیں سمجھ سکتی ہے مجھے تو معاف کرو میں بدمزاج ہی اچھی ہوں دونوں سہیلیاں ہنس دیتی ہیں

. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .

 

(زوبیہ اپنا واٹس ایپ کھولتی ہے ساحر کا نام لسٹ میں دیکھتی ہے ساحرکی پروفائل پک اس کے سامنے موجود ہوتی ہے)

شکر ہے جناب نے مجھے ان بلاک کردیا

(وہ خوشی سے نہال ہو جاتی ہے رات کے دو بج رہے ہیں اچانک سے ساحرکا میسج آتا ہے)

یہ تم اس ٹائم کیوں آن لائن ہو

بس تمہیں ہی دیکھ رہی تھی (زوبیہ جواب دیتی ہے) مجھے کہاں دیکھ لیا ہے

( ساحر مشکوک انداز میں پوچھتا ہے )

تمہاری پروفائل پک دیکھ رہی تھی یار

( زوبیہ بیزاری سے کہتی ہے )

تم مجھے کیوں تنگ کرنے کی کوشش کرتی رہتی ہو

(ساحر غصے سے کہتا ہےزوبیہ اس کے رویے پہ حیران ہو جاتی ہے )

میں نے ایسا کیا کہہ دیا (زوبیہ پوچھتی ہے)

تم مجھے دنیا کا آخری بیوقوف سمجھتی ہو مجھے کیا عقل نہیں کوئی اور پسند آگیا ہے تو بتا دو جس سے بات کر رہی تھی قسم کھاتا ہوں میں درمیان سے نکل جاؤں گا تمہیں ڈرنے کی ضرورت نہیں

(ساحر اسے جواب دیتا ہے)

ایسی کوئی بات نہیں تم ہر بات کا غلط مطلب کیوں نکال لیتے ہو ساحر

ذوبیہ تم ایسا کرو جو صحیح مطلب نکالتا ہے تم اس سے ہی بات کر لیا کرو

دس منٹ بعد

اب تم کہاں دفع ہو گئی ہو زوبیہ کے موبائل پر میسج آتا ہے

پتا نہیں نیٹ چلا گیا تھا سگنل نہیں آرہے تھے

زوبیہ تمہارا نیٹ نہیں نیت خراب ہے جاؤ میرا دماغ مزید مت خراب کرو

(ساحر شدید غصے میں ہے )

تم کیا پھر مجھ سے ناراض ہوگئے( زوبیہ روہانسی ہو جاتی ہے )

ظاہر ہے تمہیں تو عادت ہے ناراض کرنے کی تم ناراض کرکے ہی دم لیتی ہو (ساحریہ میسج کرکے اپنا موبائل بیڈ پر پھینک دیتا ہے زوبیہ اپنا موبائل بند کر دیتی ہے اور پھر سے رونے لگتی ہے )

 

. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .

آج میچ پاکستان ہی جیتے گا ساحر کی نظر یں سکرین پر جمی ہیں کیوں بھائی اگر تمہیں اتنا ہی یقین  ہے تو یہ موقع ہاتھ سے نہ جانے دو

(طاہر ساحر سے کہتا ہے)

کیا مطلب (ساحر پوچھتا ہے )

(طاہر جواب میں کہتا ہے)

اب اتنے نادان مت بنو پاکستان کا ریٹ 10 لاکھ آ رہا ہے پاکستان پر بازی لگا دو

لگانے کا تو کوئی مسئلہ نہیں میرے پاس رقم موجود نہیں

(ساحر مایوسی سے کہتا ہے)

رقم کے بارے میں پریشان ہونے کی تو تب ضرورت ہے جب تمہیں یقین ہو کہ تم نے ہار جانا ہے پیسے جانے نہیں آنے ہیں ویسے بھی ایک ہفتے کا ٹائم ہوتا تم پریشان کیوں ہو رہے ہو جیتنے یا ہارنے پر رقم آدھی آدھی کرلیں گے چلو ٹھیک ہے

(ساحر مان جاتا ہے میچ پلٹ جاتا ہے ساحر شدید پریشانی کی کیفیت میں ہے پاکستان میچ ہار جاتا ہے) جی بھائی پیسے نکالیں جیتنے والا آدمی اس سے پیسوں کا تقاضا کرتا ہے

رقم تو میرے پاس فی الحال موجود نہیں

( ساحر طاہر کی طرف معنی خیز اشارہ کرتا ہے )

مجھے گھر سے بار بار کال آرہی ہے کل ملتے ہیں طاہر یہ کہہ کر واپس چلا جاتا ہے

(دس لاکھ میں یہ بڑی رقم کیسے اتاروں گا ساحر اپنا سر پکڑ کر بیٹھ جاتا ہے )

جاری ہے.....!!!

 

 

 

 

ہماری ویب سائٹ پر شائع ہونے والے ناولز کے تمام جملہ و حقوق بمعہ مصنف / مصنفہ محفوظ ہیں ۔ انہیں ادارے یا مصنف کی اجازت کے بغیر نقل نہ کیا جائے ۔ ایسا کرنے پر آپ کے خلاف قانونی کارروائی کی جاسکتی ہے ۔ ہمیں پہلی اردو ورچوئل لائبریری کے لیے لکھاریوں کی ضرورت ہے اور اگر آپ ہماری لائبریری میں اپنا ناول ، ناولٹ ، ناولہ ، افسانہ ، کالم ، مضمون ، شاعری قسط وار یا مکمل شائع کروانا چاہتے ہیں تو اردو میں ٹائپ کر کے مندرجہ ذیل ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے بھیج دیجیے ۔

UrduVirtualLibraryPK@gmail.com

+923114976245

ان شاءاللہ آپ کی تحریر ایک ہفتے کے اندر اندر ویب سائٹ پر شائع کردی جائے گی ۔ کسی بھی قسم کی تفصیلات کے لیے اوپر دیے گیے ذرائع پر رابطہ کرسکتے ہیں ۔

شکریہ

ادارہ : اردو ورچوئل لائبریری

۔

 

 

Post a Comment

0 Comments