Header Ads Widget

Responsive Advertisement

Mustaqbil Kay Mamar By Memona Liaqat | Article

 

 

 

 

 

 

 

مستقبل کے معمار

ازقلم :میمونہ لیاقت

 

 

 

 

 


 

 

 

 

ہماری ویب سائٹ پر شائع ہونے والے ناولز کے تمام جملہ و حقوق بمعہ مصنف / مصنفہ محفوظ ہیں ۔ انہیں ادارے یا مصنف کی اجازت کے بغیر نقل نہ کیا جائے ۔ ایسا کرنے پر آپ کے خلاف قانونی کارروائی کی جاسکتی ہے ۔ ہمیں پہلی اردو ورچوئل لائبریری کے لیے لکھاریوں کی ضرورت ہے اور اگر آپ ہماری لائبریری میں اپنا ناول ، ناولٹ ، ناولہ ، افسانہ ، کالم ، مضمون ، شاعری قسط وار یا مکمل شائع کروانا چاہتے ہیں تو اردو میں ٹائپ کر کے مندرجہ ذیل ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے بھیج دیجیے ۔

UrduVirtualLibraryPK@gmail.com

+923114976245

ان شاءاللہ آپ کی تحریر ایک ہفتے کے اندر اندر ویب سائٹ پر شائع کردی جائے گی ۔ کسی بھی قسم کی تفصیلات کے لیے اوپر دیے گیے ذرائع پر رابطہ کرسکتے ہیں ۔

شکریہ

ادارہ : اردو ورچوئل لائبریری

 

 

 

 

مستقبل کے معمار

آپ کی نظر میں پاکستان کی نوجوان نسل کو کیسا ہونا چاہیے؟

ازقلم :میمونہ لیاقت

ہمارے ہاں ”مستقبل کے معمار“ نئی  نسل کو کہا جاتا ہے،کیونکہ انہوں نے آنے والے وقت میں نہ صرف اپنی ذات بلکہ ملک کے لیے بھی بہترین خدمات سرانجام دینی ہوتی ہیں۔ یہ حقیت محتاج بیان نہیں کہ نوجوان کسی قوم کا اصل سرمایہ ہوتے ہیں۔قوم کی امیدیں اور توقعات انہیں سے وابستہ ہوتی ہیں۔یہی نوجوان جو اس وقت مختلف تعلمیی اداروں میں تعلیم و تربیت کی منزل سے گزر رہے ہیں،قومی مستقبل کی تعمیرو تشکيل کا انحصار انہیں کے عزم و عمل پر ہے ۔مستقبل کی گرنباز ذمہ داریوں کا بوجھ انھی نوجوانوں نے اپنے کندھوں پر اُٹھانا ہے ،انھی نوجوانوں کو ملکی ترقی کے لیے اپنی بہترین صلاحيتوں کو بروےکارلانا ہے۔نوجوان  ہی قوم کی مستقبل کے اصل معمار ہیں ۔ جب بھی بات مستقبل کی ہوتی ہے تو فوراً یہ خیال ذہن  میں آتا ہے کہ موجوہ حالات کے مطابق نوجوان کیا کچھ کرنے کی صلاحيت رکھتے ہیں۔نئی نسل کو اپنی ذات پر اعتبار کرنا اور کچھ بن کر دیکھانا ضروری ہے ۔تاکہ وہ کسی بھی شعبہ میں آکر ملک کی تقدیر بدلنے کی کوشش کریں۔

بقول شاعر مشرق

خدا نے آج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی

نہ ہو  جس کوخیال آپ  اپنی حالت کے بدلنے کا

 

جب تک ہماری نوجوان نسل میں خود اعتمادی نہیں ہوگی،تب تک اپنی منزل تک نہیں پہنچ سکتے۔کیونکہ اپنی ذات پر اعتبار انسان کو دلیر اور باحوصلہ بناتا ہے۔

 

سب سے پہلے ہمیں تعلیم کے اعراض و مقاصد کا تعین کرنا ہوگا۔ظاہر ہے کسی قوم کا نظام تعلیم اس کے مخصوص عقائد،نظریات اور اقدارو روایات کا آٸنیہ دار ہوتا ہے۔ہمارا نظام تعلیم ایسا ہونا چاہیے جو ہماری ملی روایات و اقدار اور عقائد و نظریات کی ترجمانی کرے۔ایک طرف وہ اعلیٰ سیرت و کردار کی تشکيل کرے اوردوسری طرف وہ دور جدید کے تقاضوں سے مکمل طور پر ہم آہنگ  ہو،گویا ہمارا نظام تعلیم ایسا ہونا چاہیے جو ہمارے نوجوان کو مثالی مسلمان،بہتر انسان اور محّب وطن پاکسانی بنا سکے۔کسی قوم کو بدلنا ہو تو اس کا نظام تعليم بدل دیجٸے، قوم بدل جاۓ گی۔

ہمارے نوجوانوں کو اعلیٰ سیرت و کردار کا مالک ہونا چاہیے،اپنے اندر اوصاف حمیدہ پیدا کرنے چاہیں۔

ایک مشہور انگریزی مقولہ ہےکہ ”اگر تم نے دولت کھو دی تو کچھ نہ کھویا اگر تم نے صحت کھو دی تو کسی حد تک کھویا  لیکن اگر تم نے  کردار کھو دیا تو سب کچھ کھو دیا“ ہمارے نوجوانوں کو اپنے اندر تقویٰ ،امانت و دیانت، صداقت ،راست بازی،ایثار وقربانی اور عدالت و شجاعت اعلیٰ اوصاف پیدا کرنے چاہٸیں  تاکہ وہ اعلیٰ و ارفع مقاصد کی تکميل کر سکیں۔

ہمارے نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ اپنے آپ کو دور جدید کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے تیار کریں۔یہ دور سائنس اور ٹیکنالوجی کا ہے۔دنیا تیزی کے ساتھ ارتقاٸی مراحل طے کر رہی ہے۔جو افراد اور قومیں ان تقاضوں کی تکميل نہ کر سکیں۔وہ رفتار زمانہ کا ساتھ نہیں دے سکتیں۔ہمارے نوجوانوں دور حاضر کے سائنسی ماحول میں اپنے آپ کو اس قابل بنائيں کہ وہ دنیا کی ترقی یافتہ قوموں کا ہر لحاظ سے مقابلہ کرسکیں۔

ہماری نئی نسل کا فرض ہے کہ یہ دور جہالت کو ختم کرنے اور علم کی روشنی پھیلانے میں اہم کردار ادا کریں۔ہمارے ملک میں خواندگی کی شرح بہت کم ہے ۔ملک و قوم کی ترقی کے لیے تعلیم کا عام ہونا ضروری ہے ۔ ہماری نوجوان نسل اپنے ان پڑھ دوستوں ،رشہ داروں حتی کہ اپنے ناخواندہ والدین کو بھی تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں۔ہماری نئی نسل کو ملک کے باشندوں کے صحت وصفاٸی کی میعار کو بلند کرنے میں اہم کردار ادا کریں۔ہماری نوجوان نسل کو چاہیے کہ ملکی ترقی کے لیے محکمہ صحت کا ہاتھ بٹائیں۔ نئی نسل کو چاہیے کہ شہری دفاع میں حصہ لیں، اورسیلاب، زلزلہ اور قحط جیسی آفات میں متاثرہ افراد کے دکھوں کا مداوا کریں۔ابھی ہمیں پاکسان کے مقاصد کی تکميل کرنی ہے۔  پاکسان اسلام کا قلعہ ہے۔ملک پاکسان کو نوجوانوں سے بہت توقعات وابستہ ہیں۔ہماری نئی نسل مستقبل کی معمار ہے۔ اس لیے جو بھی مشکل کام سر پر آۓ نظم و ضبط  اورشخصیت کے ساتھ ہمنہ طن تیار رہیں۔مناسب تعلیم اور تربیت حاصل کریں۔نوجوانوں کو اس بات کو پورا پورا احساس ہونا چاہیے کہ ہماری ذمہ داریاں کتنی ہیں اور کتنی شدید ہیں۔اور ان سے نمٹنے کے لیے ہر وقت تیار رہنا چاہیے ۔

یاد رکھیں ہمیں دنیا کے ساتھ قدم سےقدم ملا کرچلنا ہے۔جو انتہائی تیزی سے خود کو بدلتی ہوئی چل رہی ہے۔

 

افراد کے ہاتھوں میں ہےاقوام  کی تقدیر

ہر فرد ہے ملت کے مقدد کا ستارا

 

 

 

ہماری ویب سائٹ پر شائع ہونے والے ناولز کے تمام جملہ و حقوق بمعہ مصنف / مصنفہ محفوظ ہیں ۔ انہیں ادارے یا مصنف کی اجازت کے بغیر نقل نہ کیا جائے ۔ ایسا کرنے پر آپ کے خلاف قانونی کارروائی کی جاسکتی ہے ۔ ہمیں پہلی اردو ورچوئل لائبریری کے لیے لکھاریوں کی ضرورت ہے اور اگر آپ ہماری لائبریری میں اپنا ناول ، ناولٹ ، ناولہ ، افسانہ ، کالم ، مضمون ، شاعری قسط وار یا مکمل شائع کروانا چاہتے ہیں تو اردو میں ٹائپ کر کے مندرجہ ذیل ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے بھیج دیجیے ۔

UrduVirtualLibraryPK@gmail.com

+923114976245

ان شاءاللہ آپ کی تحریر ایک ہفتے کے اندر اندر ویب سائٹ پر شائع کردی جائے گی ۔ کسی بھی قسم کی تفصیلات کے لیے اوپر دیے گیے ذرائع پر رابطہ کرسکتے ہیں ۔

شکریہ

ادارہ : اردو ورچوئل لائبریری

۔

 

Post a Comment

0 Comments