Header Ads Widget

Responsive Advertisement

Aallu Ka Paratha | Episode 11 | Lazzat E Sayam

لذت صیام

قسط11

آلوکا پراٹھا

ہماری ویب سائٹ پر شائع ہونے والے ناولز کے تمام جملہ و حقوق بمعہ مصنف / مصنفہ محفوظ ہیں ۔ انہیں ادارے یا مصنف کی اجازت کے بغیر نقل نہ کیا جائے ۔ ایسا کرنے پر آپ کے خلاف قانونی کارروائی کی جاسکتی ہے ۔ ہمیں پہلی اردو ورچوئل لائبریری کے لیے لکھاریوں کی ضرورت ہے اور اگر آپ ہماری لائبریری میں اپنا ناول ، ناولٹ ، ناولہ ، افسانہ ، کالم ، مضمون ، شاعری قسط وار یا مکمل شائع کروانا چاہتے ہیں تو اردو میں ٹائپ کر کے مندرجہ ذیل ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے بھیج دیجیے ۔

UrduVirtualLibraryPK@gmail.com

+923114976245

ان شاءاللہ آپ کی تحریر ایک ہفتے کے اندر اندر ویب سائٹ پر شائع کردی جائے گی ۔ کسی بھی قسم کی تفصیلات کے لیے اوپر دیے گیے ذرائع پر رابطہ کرسکتے ہیں ۔

شکریہ

ادارہ : اردو ورچوئل لائبریری

آلوکا پراٹھا

السلام علیکم اردو ورچوئل کے قارئین ۔  امید ہے سب ٹھیک ہوں گے اور ہماری بتائی ہوئی مزیدار ریسپیز بنا کر گھر والوں کا دل جیت رہے ہوں گے ۔۔ اللہ آپ اب کو اپنی امان میں رکھے صحت سے مالا مال رکھے آمین ۔۔ قارئین ہماری کوشش ہوتی ہے کہ جو ریسپی آپ کو بتائی جاۓ وہ صحت کے اصولوں کے مطابق ہو اور بنانے میں بھی آسان ہو ۔ تو آج ہم سحری کے لیے مزیدار آلو پراٹھا بنانے کا طریقہ سیکھیں گے جو جھٹ پٹ تیار ہو جاۓ گا ۔ آپ آلو کا پیسٹ رات کو ہی بنا کر فریج میں رکھ لیجۓ گا تا کہ سحری میں زیادہ وقت نہ لگانا پڑے کیونکہ آپ جانتے ہیں سحری کا وقت بہت کم ہوتا ہے تو چلیں دیکھتے ہیں اس کے لیے ہمیں کیا چیزیں درکار ہوں گی؟

اجزا:

ڈو کے لئے     میدہ دو کپ

آٹا              ایک کپ

نمک         ایک چائے کا چمچ

گھی یا تیل         دو کھانے کے چمچ

پانی          ڈو بنانے کےلئے

فلنگ کے اجزاء:

آلو        دو سو پچاس گرام ابلے ہوئے

لیموں کا رس      ایک کھانے کا چمچ

سیفد زیرہ    ایک چائے کا چمچ

ثابت دھنیا      دو کھانے کے چمچ

ہرا دھنیا          کٹا ہوا

ہری مرچ        دو عدد کٹی ہوئی

پودینہ            ایک کھانے کا چمچ کٹا ہوا

لال مرچ         ایک چائے کا چمچ کُٹی ہوئی

ترکیب :

آلوؤں میں لیموں کا رس، سفید زیرہ، ہرا دھنیا، ہری مرچ، پودینہ اور لال مرچ مکس کرکے  رکھ دیں۔

پراٹھا کے لئے: میدہ، آٹے، نمک اور تیل کو مکس کرلیں۔اب پانی کی مدد سے اس کی ڈو بنائیں اور تیس منٹ کے لئے رکھ دیں۔ پھر ڈو کو الگ کرکے اس کے پیڑے بنالیں اور انہیں رول کرکے چھ سے آٹھ انچ کی گولائی میں بیل لیں۔ پھر ایک پرت پر تین سے چار کھانے کے چمچ فلنگ ڈالیں، اوپر دوسرا پرت رکھیں اور کنارے موڑ کر دبا دیں۔

توا گرم کرکے پراٹھا فرائی کریں، اس پر گھی ڈالیں، یہاں تک کہ ہلکا سنہری ہوجائے۔ آخر میں اسے کسی بھی رائتے کے ساتھ گرم گرم پیش کریں ۔۔۔

ہماری ویب سائٹ پر شائع ہونے والے ناولز کے تمام جملہ و حقوق بمعہ مصنف / مصنفہ محفوظ ہیں ۔ انہیں ادارے یا مصنف کی اجازت کے بغیر نقل نہ کیا جائے ۔ ایسا کرنے پر آپ کے خلاف قانونی کارروائی کی جاسکتی ہے ۔ ہمیں پہلی اردو ورچوئل لائبریری کے لیے لکھاریوں کی ضرورت ہے اور اگر آپ ہماری لائبریری میں اپنا ناول ، ناولٹ ، ناولہ ، افسانہ ، کالم ، مضمون ، شاعری قسط وار یا مکمل شائع کروانا چاہتے ہیں تو اردو میں ٹائپ کر کے مندرجہ ذیل ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے بھیج دیجیے ۔

UrduVirtualLibraryPK@gmail.com

+923114976245

ان شاءاللہ آپ کی تحریر ایک ہفتے کے اندر اندر ویب سائٹ پر شائع کردی جائے گی ۔ کسی بھی قسم کی تفصیلات کے لیے اوپر دیے گیے ذرائع پر رابطہ کرسکتے ہیں ۔

شکریہ

ادارہ : اردو ورچوئل لائبریری

۔

Post a Comment

0 Comments