لذت صیام
قسط12
چکن منچورین اور فرائڈ رائس
ہماری ویب سائٹ پر شائع
ہونے والے ناولز کے تمام جملہ و حقوق بمعہ مصنف / مصنفہ محفوظ ہیں ۔ انہیں ادارے
یا مصنف کی اجازت کے بغیر نقل نہ کیا جائے ۔ ایسا کرنے پر آپ کے خلاف قانونی
کارروائی کی جاسکتی ہے ۔ ہمیں پہلی اردو ورچوئل لائبریری کے لیے لکھاریوں کی ضرورت
ہے اور اگر آپ ہماری لائبریری میں اپنا ناول ، ناولٹ ، ناولہ ، افسانہ ، کالم ،
مضمون ، شاعری قسط وار یا مکمل شائع کروانا چاہتے ہیں تو اردو میں ٹائپ کر کے
مندرجہ ذیل ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے بھیج دیجیے ۔
UrduVirtualLibraryPK@gmail.com
+923114976245
ان شاءاللہ آپ کی تحریر
ایک ہفتے کے اندر اندر ویب سائٹ پر شائع کردی جائے گی ۔ کسی بھی قسم کی تفصیلات کے
لیے اوپر دیے گیے ذرائع پر رابطہ کرسکتے ہیں ۔
شکریہ
ادارہ : اردو ورچوئل
لائبریری
چکن منچورین اور فرائڈ
رائس
السلام علیکم ۔۔
معزز قارئین کیسے ہیں آپ سب ؟؟ اللہ
تبارک و تعالیٰ آپ کو اپنے حفظ و امان میں رکھے آمین ۔۔ پیارے قارئین جو ہم مزے
مزے کی افطاریاں اور سحریاں بنانا سکھا رہے ہیں امید ہے وہ آپ بنا بھی رہے ہوں گے
۔۔ آج اتوار ہے چھٹی کا دن تو سوچا کچھ خاص افطاری بنائی جاۓ
تو آج ہم آپکو دو ریسپیز بنانا سکھائیں گے جو بنانے میں آسان اور کھانے میں بھی مزیدار
ہیں ۔
چکن منچورین
اجزا:
چکن (بون لیس) آدھا کلو
سفید سرکہ دو کھانے کے چمچ
سویا سوس دو کھانے کے چمچ
نمک حسب ذائقہ
چینی ایک چائے کا چمچ
کارن فلور دو کھانے کے چمچ
پکانے والا تیل دو کھانے کے چمچ
ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
پیاز ایک عدد
ٹمیٹو سوس آدھا کپ
سفید مرچ ایک چائے کا چمچ (پسی ہوئی)
پائن ایپل جوس آدھا کپ
پائن ایپل چھ عدد
چکن کیوب ملا میدہ ایک کھانے کا چمچ
ترکیب :
پہلے چکن میں سفید سرکہ، سویا سوس،
نمک، چینی اور ایک کھانے کا چمچ کارن فلور ملاکر آدھے گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔ اب
منچورین پلیٹ یا لوہے کی ٹرے ہلکی آنچ پر رکھ دیں، تاکہ وہ اچھی طرح گرم ہوجائے۔
پھر کڑاہی میں دو چمچ تیل گرم کرکے
ادرک لہسن کا پیسٹ اور پیاز ڈال کر ہلکا سا بھون لیں۔ جب پیاز ہلکی گلابی ہو جائے
تو ٹمیٹو سوس، سفید مرچ اور پائن ایپل جوس ملاکر سوس بنالیں۔ اب فرائنگ پین میں
چکن اسٹر فرائی کرکے سوس میں ڈال دیں اور تھوڑا سا بھون کر پائن ایپل کیوبز، چکن کیوب
ملا ہوا میدہ اور ایک کھانے کا چمچ کارن فلور پانی میں گھول کر ڈالیں اور جلدی جلدی
چمچ چلائیں۔
جب سوس گاڑھی ہوجائے تو چکن منچورین تیار
ہے۔ اب چکن منچورین تیار ہے ۔ گرم کی ہوئی منچورین پلیٹ میں ڈال کر گرم گرم سرو کریں
۔
فرائیڈ رائس
اجزا:
تیل چار کھانے کے چمچ
لہسن ایک کھانے کا چمچ (باریک کٹا
ہوا)
چکن(بون لیس) آدھا کلو
لال مرچ (پسی ہوئی) ایک چائے کا چمچ
نمک آدھا چائے کا چمچ
کالی مرچ( پسی ہوئی)دو چائے کے چمچ
گاجر ( باریک کٹی ہوئی) ایک کپ
شملہ مرچ (باریک کٹی ہوئی)ایک کپ
ہری پیاز (باریک کٹی ہوئی) ایک پاؤ
بند گوبھی (باریک کٹی ہوئی) ایک کپ
چاول (اُبلے ہوۓ)
آدھا کلو
انڈا ایک عدد
سویا سوس چار کھانے کے چمچ
ترکیب:
ایک پتیلی میں تیل گرم کرکے لہسن ڈالیں۔
ساتھ ہی اس میں چکن شامل کرکے دس منٹ
ڈھک کر پکائیں۔
پھر اس کے اندر لال مرچ، نمک، کالی
مرچ، گاجر، شملہ مرچ، ہری پیاز اور بند گوبھی ڈال کر ایک منٹ پکالیں۔
اس کے بعد اُبلے چاول شامل کر دیں۔
پھر الگ پین میں انڈا پھینٹ کر فرائی
کریں اور اسے چورا کرکے چاولوں پر ڈال دیں۔ آخر میں سویا سوس شامل کرکے مکس کریں
اور دس منٹ دَم پر رکھ دیں۔
مزے دار فرائیڈ رائس تیار ہیں۔ دعاؤں
میں یاد رکھیے گا ۔۔

0 Comments