محبت سانحہ ٹھہری
وجیہہ جاوید کے قلم سے
قسط4
اردو
ورچوئل پبلشرز
ہماری ویب سائٹ پر شائع
ہونے والے ناولز کے تمام جملہ و حقوق بمعہ مصنف / مصنفہ محفوظ ہیں ۔ انہیں ادارے یا
مصنف کی اجازت کے بغیر نقل نہ کیا جائے ۔ ایسا کرنے پر آپ کے خلاف قانونی کارروائی
کی جاسکتی ہے ۔ ہمیں پہلی اردو ورچوئل لائبریری کے لیے لکھاریوں کی ضرورت ہے اور
اگر آپ ہماری لائبریری میں اپنا ناول ، ناولٹ ، ناولہ ، افسانہ ، کالم ، مضمون ،
شاعری قسط وار یا مکمل شائع کروانا چاہتے ہیں تو اردو میں ٹائپ کر کے مندرجہ ذیل
ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے بھیج دیجیے ۔
UrduVirtualLibraryPK@gmail.com
+923114976245
ان شاءاللہ آپ کی تحریر
ایک ہفتے کے اندر اندر ویب سائٹ پر شائع کردی جائے گی ۔ کسی بھی قسم کی تفصیلات کے
لیے اوپر دیے گیے ذرائع پر رابطہ کرسکتے ہیں ۔
شکریہ
ادارہ : اردو ورچوئل
لائبریری
محبت سانحہ ٹھہری
ذوبیہ کو ایک انجان لڑکی کی فرینڈ ریکویسٹ
آتی ہے عقیلہ آفتاب
یہ لڑکی کون ہے میری تو کوئی جاننے
والی اس نام کی نہیں شاید کسی نے غلطی سے ریکویسٹ بھیج دی ہوگی وہ خود سے سوچتی ہے
اچانک میسنجر پر میسج آتا ہے
ہیلو زوبیہ کیا ہم دونوں دوست بن سکتے
ہیں
زوبیہ جواب میں کہتی ہے
کیا میں آپ کو پرسنلی جانتی ہوں جہاں
تک مجھے یاد ہے میری تو کوئی جاننے والی اس نام کی نہیں
دوسری طرف سے میسج آتا ہے سچ بتاؤں تو
میں آپ کو جانتی نہیں
( ذوبیہ
تذبذب کا شکار ہے)
لیکن میں آپ کی اچھی دوست بن سکتی ہوں
آپ آزما کے دیکھ لیں
(زوبیہ
اس کی ریکویسٹ acceptکرلیتی
ہے)
چلیں اپنے بارے میں کچھ بتائیں تاکہ
اعتماد کی بحالی کا مرحلہ طے ہوسکے
( یہ
میسج پڑھ کے زوبیہ ہنسنے لگتی ہے)
ہم دو بہن بھائی ہیں ایک چھوٹا بھائی
اور میں
آپ اپنے بارے میں کچھ بتائیں
زوبیہ پوچھتی ہے
میں شادی شدہ ہوں میری ایک آٹھ سال کی
بیٹی ہے اور میں ورکنگ وومن ہوں
( عقیلہ
کی طرف سے میسج آتا ہے زوبیہ میسج پڑھ کر حیران ہو جاتی ہے
)
اچھا ہمارا تو پھر ایج ڈفرینس کافی ہے
ہم کیا باتیں کریں گے
(زوبیہ
میسج کرتی ہے عقیلہ جواب میں کہتی ہے)
ہم دونوں ایک دوسرے کی زندگی کے بارے
میں جانیں گے یہ سب بہت مزے دار ہے
پھر بات ہو گی
زوبیہ یہ میسج بھیج کے کمپیوٹر بند کر
دیتی ہے
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
. . . . . . . . . . . . . . . . . . .
ذوبیہ اپنی پوسٹ پر کمنٹ پڑھ رہی ہوتی
ہے اس کی فرینڈ کمنٹس کے ساتھ عقیلہ نے کمنٹ کیا ہوتا ہے
آپ کی پوسٹ سے لگتا ہے آپ ایک رومانوی
لڑکی ہو مجھے تو آپ کے ہونے والے شوہر پہ رشک آرہا ہے
(زوبیہ
کومنٹ کے جواب میں ہنستی ہے)
میں مذاق نہیں کر رہی یہ حقیقت ہے
اچھا سب مجھے ایسا کہتے ہیں کہ میں
ضرورت سے زیادہ رومانوی لڑکی ہو ں
ہاں تم ایسی ہی ہو کسی کو بھی سحر میں
جکڑ لینے والی
( عقیلہ
انباکس میں میسج کرتی ہے)
ابھی بات کرتے ہوئے ایک دن ہی ہوا ہے
آپ نے میرے بارے میں بڑے اندازہ لگا لیے
اندازہ نہیں لگا رہی تمہاری ساری
پروفائل دیکھی ہے اس سے انسان کی شخصیت کے بارے میں بہت سی چیزیں کھل کر سامنے
آجاتی ہیں
لائٹ چلی جاتی ہے
( زوبیہ
کو بہت پچھتاوا ہوتا ہے)
یہ لائٹ نے بھی اسی ٹائم جانا تھا وہ
مایوس ہوکر کہتی ہے
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
. . . . . . . . . . . . . . . . . . .
(ذوبیہ باربار اپنی پروفائل میں آن لائن ہونے
والے لوگوں کی لسٹ چیک کر رہی ہے وہ بہت بے صبری سے عقیلہ کے آن لائن ہونے کا
انتظار کر رہی ہے وہ کمرے میں ٹہلنے لگتی ہے اور پھر ناامید ہو کر چائے بنانے چلی
جاتی ہے وہ چائے لے کر دوبارہ لسٹ دیکھتی ہے تو عقیلہ کو آن لائن دیکھ کے بہت خوش
ہو جاتی ہے وہ اسے میسج کرتی ہے) میں آپ کا بے صبری سے انتظار کر رہی تھی پتا نہیں
کیوں میرا آپ سے بات کرنے کا بہت دل کر رہا تھا
ویسے حیرت کی بات ہے میرا بھی بہت دل
کر رہا تھا (عقیلہ جواب میں کہتی ہے
زوبیہ روز اس کے میسج کا انتظار کرتی
ہے وہ اس کو دوست کو بنا کے بہت خوش رہنے لگتی ہے
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
. . . . . . . . . . . . . . . . . . .
زوبیہ عقیلہ کو میسج کرتی ہے
میں سوچ رہی تھی کہ ہم اپنا فون نمبر
ایکسچینج کرلیں کیوں فون نمبر کیا کرنا ہے
(عقیلہ
حیرت سے پوچھتی ہے)
بس اس طرح آپ کے آن لائن ہونے کا
انتظار کرنا پڑتا ہے ہم دونوں میں سے جو
بھی فری ہو گا بات کر لیا کرے گا اس میں پریشانی کی کیا بات ہے
(عقیلہ
جواب دیتی ہے)
نہیں میں پریشان نہیں ہو رہی مجھے لگ
رہا ہے سب کی فی الحال ضرورت نہیں بات ہماری ویسے بھی روز ہوجاتی ہے
( زوبیہ
ناراض ہو جاتی ہے)
اچھا نہ دیں
( زوبیہ
ناراض ہو جاتی ہے اور فیس بک لوگ آؤٹ کر دیتی ہے دوسری طرف سے عقیلہ اس کے رویے سے
بہت حیران ہوتی ہے )
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
. . . . . . . . . . . . . . . . . . .
زوبیہ نماز پڑھنے کیلئے اٹھتی ہے اسے
نیند نہیں آرہی ہوتی وہ عقیلہ کے بارے میں سوچ رہی ہے پتا نہیں اس میں ایسی کیا
قوتیں ہیں جو مجھے اس کی طرف اتنا کھینچ رہی ہیں یہ سب کچھ ناقابل فہم ہے وہ خود سے باتیں
کر رہی ہے میری آج تک بہت سی سہیلیاں بنیں لیکن کسی کو بھی میں خود کے اتنا قریب
نہیں کر سکے جتنا میں اس سے ہو گئی ہو میری حیرتوں تو میں اضافہ ہی ہوتا جاتا ہے
جس دن اس کا میسیج نہیں آتا میرا دم گھٹنے لگتا ہے میرا سانس کیوں بند ہونے لگتا
ہے شاید مجھے اس کی عادت ہوگئی ہے اور عادتیں انسانوں کا محبت سے زیادہ نقصان کرتی
ہیں
وہ اپنا کمپیوٹر آن کر کے بیٹھ جاتی
ہے ان باکس میں عقیلہ نے اپنا فون نمبر سینڈ کیا ہوتا ہے وہ نمبر دیکھ کر بہت خوش
ہو جاتی ہے اور فون میں نمبر ایڈ کر لیتی ہے
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
. . . . . . . . . . . . . . . . . .
زوبیہ چھت پر اپنا سبق پڑھ رہی ہے اس
کے ہاتھوں موبائل ہوتا ہے کیونکہ پانچ سال پہلے کی بات ہے اس لیے موبائل سیٹ سادہ
ہے سمارٹ نہیں ہے وہ دھڑکتے دل کے ساتھ عقیلہ کو میسج کرتی ہے
آپ کیا مجھ سے ناراض ہو گئی تھیں؟
نہیں ایسا نہیں میں چاہ کر بھی آپ سے
ناراض نہیں ہو سکتی میرے بس میں نہیں۔۔۔۔
ہاں بس مجھے غصہ آیا میں نے پیار سے ریکویسٹ
کی تھی
پاگل تم بھی میری جان ہو میں بھی چاہ
کر بھی تمہاری کوئی بات نہیں ٹال سکتی۔۔۔
زوبیہ مسکرا دیتی ہے اور پھر روز میسجز
کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے ۔۔۔۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
. . . . . . . . . . . . . . . . . .
زوبیہ کے موبائل پر فون آتا ہے نمبر سیو
نہیں ہوتا یہ کس کا فون آگیا زوبیہ فون اٹھاتی ہے۔۔۔۔
( آگے
جو مرد بول رہا ہے مرد طاہر ہےجو کہ ساحر کا دوست ہے)
ہیلو جی کون بات کر رہا ہے۔۔۔۔
میں بات کر رہا ہوں۔۔۔۔
کون میں بات کر رہا ہے۔۔۔۔
میں آپ کو نہیں جانتی لیکن میں تو
جانتا ہوں زوبیہ
کیا مطلب؟؟ آپ کو میرا نام کیسے پتا؟؟
(زوبیہ
حیران ہو جاتی ہے )
مجھے تو اور بھی آپ کے بارے میں بہت
کچھ پتا ہے کہ آپ کہاں پر رہتی ہیں اور آپ کے گھر میں کون کون رہتا ہے
( طاہر
ڈھٹائی سے کہتا ہے)
آپ کو میرا نمبر کہاں سے ملا
(ذوبیہ
شدید پریشانی میں مبتلا ہے )
آپ نے جس کو اپنا نمبر دیا تھا اس نے
ہی مجھے آپ کا نمبر دیا ہے
زوبیہ فون بند کر کے نمبر بلاک پر لگا
دیتی ہے
طاہر اور ساحر قہقہےلگا کر ہنس رہے ہیں۔۔۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
. . . . . . . . . . . . . . . . . . .
ذوبیہ صبح کے وقت عقیلہ کو میسج کرتی
ہے
مجھے آپ سے ضروری بات کرنی ہے
کیا بات ہے بولو دوسری طرف سے جواب
آتا ہے
آپ نے کیا میاں نمبر کسی کو دیا ہے ؟
کیا مطلب۔۔۔
مطلب رات کو مجھے کسی لڑکے کا فون آیا
میں نے پوچھا کہ اسے میرا نمبر کہاں
سے ملا تو اس نے کہا کہ جس کو آپ نے نمبر دیا اس سے لیا ہے میں نے تو آپ کے سوا کسی
باہر کے بندے کو اپنا نمبر نہیں دیا
اس نے میرا نام لیا ہے؟
نہیں نہیں نام تو نہیں لیا ہے
تو تم مجھ پر الزام لگا رہی ہو
الزام نہیں لگا رہی زوبیہ افسوس سے
کہتی ہے
تو پھر کیا کر رہی ہو؟؟
افسوس پورا سال گزرنے کے بعد بھی تم
مجھے سمجھ نہیں سکی میں نے ساری دنیا میں تمہارا نمبر یہ کہہ کر بانٹ دیا کہ لڑکی
مجھ پر بھروسہ کرتی ہے تو کسی پر بھی کرے گی جس نے اسے سیٹ کرنا ہو کال کرلے
زوبیہ شرمندہ ہو جاتی ہے
آپ میری بات کا غلط مطلب نکال رہی ہیں
تم نے بات ہی غلط کی ہے
میں تمہارا نمبر ڈیل کرنے لگی ہوں
تم بھی کردو
مجھے اپنے انتخاب پہ شرمندگی ہورہی ہے
میں نے تم جیسی لڑکی پر اپنا وقت ضائع کیا
اس کے بعدزوبیہ سوری کے بہت سے میسج
کرتے لیکن وہاں سے کوئی بھی جواب موصول نہیں ہوتا
جاری ہے.....!!!
ہماری ویب سائٹ پر شائع
ہونے والے ناولز کے تمام جملہ و حقوق بمعہ مصنف / مصنفہ محفوظ ہیں ۔ انہیں ادارے یا
مصنف کی اجازت کے بغیر نقل نہ کیا جائے ۔ ایسا کرنے پر آپ کے خلاف قانونی کارروائی
کی جاسکتی ہے ۔ ہمیں پہلی اردو ورچوئل لائبریری کے لیے لکھاریوں کی ضرورت ہے اور
اگر آپ ہماری لائبریری میں اپنا ناول ، ناولٹ ، ناولہ ، افسانہ ، کالم ، مضمون ،
شاعری قسط وار یا مکمل شائع کروانا چاہتے ہیں تو اردو میں ٹائپ کر کے مندرجہ ذیل
ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے بھیج دیجیے ۔
UrduVirtualLibraryPK@gmail.com
+923114976245
ان شاءاللہ آپ کی تحریر
ایک ہفتے کے اندر اندر ویب سائٹ پر شائع کردی جائے گی ۔ کسی بھی قسم کی تفصیلات کے
لیے اوپر دیے گیے ذرائع پر رابطہ کرسکتے ہیں ۔
شکریہ
ادارہ : اردو ورچوئل
لائبریری
۔
0 Comments