Header Ads Widget

Responsive Advertisement

Tandoori Chicken Biryani | Episode 5 | Lazzat E Sayam

 

 

 

 

 

لذت صیام

قسط05

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

تندوری چکن بریانی

شیف: بسمہ ملک

 

 

 

 


 

 

 

 

ہماری ویب سائٹ پر شائع ہونے والے ناولز کے تمام جملہ و حقوق بمعہ مصنف / مصنفہ محفوظ ہیں ۔ انہیں ادارے یا مصنف کی اجازت کے بغیر نقل نہ کیا جائے ۔ ایسا کرنے پر آپ کے خلاف قانونی کارروائی کی جاسکتی ہے ۔ ہمیں پہلی اردو ورچوئل لائبریری کے لیے لکھاریوں کی ضرورت ہے اور اگر آپ ہماری لائبریری میں اپنا ناول ، ناولٹ ، ناولہ ، افسانہ ، کالم ، مضمون ، شاعری قسط وار یا مکمل شائع کروانا چاہتے ہیں تو اردو میں ٹائپ کر کے مندرجہ ذیل ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے بھیج دیجیے ۔

UrduVirtualLibraryPK@gmail.com

+923114976245

ان شاءاللہ آپ کی تحریر ایک ہفتے کے اندر اندر ویب سائٹ پر شائع کردی جائے گی ۔ کسی بھی قسم کی تفصیلات کے لیے اوپر دیے گیے ذرائع پر رابطہ کرسکتے ہیں ۔

شکریہ

ادارہ : اردو ورچوئل لائبریری

 

 

 

 

تندوری چکن بریانی

السلام علیکم

پیارے قارئین ۔۔۔ امید ہے آپ کے روزے بخیر و عافیت گزر رہے ہوں گے  اور ہماری بتائی ہوئی ریسپیز  بھی بنا رہے ہوں گے ۔۔آج اتوار ہے سب کو چھٹی ہے تو سوچا آج آپ کو کچھ خاص ریسپی بتائی جاۓ تو آج ہم بنائیں گے  تندوری چکن بریانی ۔۔ ہے ناں زبردست ۔  تو جانتے ہیں کہ تندوری چکن بریانی  بنانے کے لیے ہمیں  کن کن چیزوں کی ضرورت ہو گی ؟

اجزا:

چکن     آدھا کلو

دہی      ایک پاؤ

بڑا پیاز    ( سلائس) ایک عدد

ٹماٹر    ( سلائس) دو عدد

ہری مرچ     (لمبائی میں دو) چار عدد

ہرا دھنیا،پودینہ      چوتھائی گٹھی

گھی      آدھا کپ

آلو بخارہ (خشک)    100 گرام

چاول     300 گرام

لال مرچ پاؤڈر     ایک کھانے کا چمچ

ہلدی پاؤڈر      ایک کھانے کا چمچ

گرم مصالحہ پاؤڈر      ایک کھانے کا چمچ

ادرک،لہسن پیسٹ              دوکھانے کے چمچ

زردہ رنگ     آدھا چائے کا چمچ

جائفل جاوتری پاؤڈر     آدھا چائے کا چمچ

چھوٹی بڑی الائچی کا پاؤڈر    آدھا چائے کا چمچ

ثابت گرم مصالحہ     حسبٍ ضرورت

بادیان کے پھول      دو عدد

کیوڑہ      دوکھانے کے چمچ

نمک     حسب ذائقہ



ترکیب:

چکن کو کٹ لگائیں اور اسے ایک کھانے کا چمچ ادرک،لہسن پیسٹ،لال مرچ پاؤڈر،ہلدی پاؤڈر،گرم مصالحہ پاؤڈر،نمک اور آدھا پاؤ دہی کے ساتھ میری نیٹ کریں۔ اوون کو 180ڈگری پر پری ہیٹ کرلیں۔

چاولوں کو آدھا گھنٹے کے لیے پانی میں پہلے سے بھگو کر رکھ دیں۔

بیکنگ ٹرے کو چکنا کرلیں اور اس پر چکن رکھ کے اوون میں دس سے پندرہ منٹ رکھ دیں۔

کیوڑہ میں زردہ رنگ مکس کرلیں۔

(گریوی بنانے کیلئے)پین میں گھی (دوکھانے کے چمچ گھی بچا لیں)گرم کرکے اس میں پیاز،ثابت گرم مصالحہ اور بادیانہ پھول ڈال کے ہلکی آنچ پر پکائیں، جب پیاز گولڈن ہو جائے تو ایک کھانے کا چمچ ادرک،لہسن پیسٹ شامل کرکے مکس کریں کہ کچا پن دور ہوجائے۔ اب باقی آدھا پاؤ دہی اور ہری مرچیں شامل کرکے پکائیں، جب دہی کا پانی خشک ہو جائے تو آلو بخارہ، ٹماٹر، دو چائے کے چمچ کیوڑہ مکسچر، آدھا ہرا دھنیا پودینہ، نمک اور آدھا کپ پانی ڈال کے دو منٹ پکا لیں اور چولہا بند کر دیں۔ گریوی تیار ہے۔ اس گریوی کے اوپر چوتھائی چائے کا چمچ جائفل جاوتری، پاؤڈر چوتھائی چائے کا چمچ چھوٹی بڑی الائچی کا پاؤڈر اور باقی ہرا دھنیا پودینہ ڈال دیں۔ اب اس کے اوپر اوون کی تندوری چکن رکھ دیں۔

چاولوں کو نمک ڈال کے پانی میں اْبال لیں۔ جب پانی کو اْبال آنے لگے تو چاولوں کا تیسرا حصہ چھلنی سے نکال کے گریوی کے اوپر ڈال دیں۔(یہ کچے چاول گریوی کے پانی سے دم میں پکیں گے)۔ جب باقی چاولوں میں چار کنی رہ جائے تو چھلنی سے پانی چھان کے ان کو پہلے والے چاولوں کے اوپر ڈال دیں۔

اب چاولوں کے اوپر باقی چوتھائی چائے کا چمچ جائفل جاوتری پاؤڈر۔ چوتھائی چائے کا چمچ چھوٹی بڑی الائچی کا پاؤڈر، ایک سے ڈیرھ چائے کے چمچ کیوڑہ مکسچر، دوکھانے کے چمچ گھی میں شامل کرکے اسے دس سے بارہ منٹ دم پر رکھ دیں۔ تیار ہونے پر ڈش میں نکال لیں ۔ مزے دار تندوری چکن بریانی دستر خوان پر سجائیں ۔۔

 

 

 

 

ہماری ویب سائٹ پر شائع ہونے والے ناولز کے تمام جملہ و حقوق بمعہ مصنف / مصنفہ محفوظ ہیں ۔ انہیں ادارے یا مصنف کی اجازت کے بغیر نقل نہ کیا جائے ۔ ایسا کرنے پر آپ کے خلاف قانونی کارروائی کی جاسکتی ہے ۔ ہمیں پہلی اردو ورچوئل لائبریری کے لیے لکھاریوں کی ضرورت ہے اور اگر آپ ہماری لائبریری میں اپنا ناول ، ناولٹ ، ناولہ ، افسانہ ، کالم ، مضمون ، شاعری قسط وار یا مکمل شائع کروانا چاہتے ہیں تو اردو میں ٹائپ کر کے مندرجہ ذیل ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے بھیج دیجیے ۔

UrduVirtualLibraryPK@gmail.com

+923114976245

ان شاءاللہ آپ کی تحریر ایک ہفتے کے اندر اندر ویب سائٹ پر شائع کردی جائے گی ۔ کسی بھی قسم کی تفصیلات کے لیے اوپر دیے گیے ذرائع پر رابطہ کرسکتے ہیں ۔

شکریہ

ادارہ : اردو ورچوئل لائبریری

۔

 

Post a Comment

0 Comments