Header Ads Widget

Responsive Advertisement

Muhabbat Saniha Thahri | Episode 5 | By Wajiha Javeed - Daily Novels

 


 

 

 

 


ہماری ویب سائٹ پر شائع ہونے والے ناولز کے تمام جملہ و حقوق بمعہ مصنف / مصنفہ محفوظ ہیں ۔ انہیں ادارے یا مصنف کی اجازت کے بغیر نقل نہ کیا جائے ۔ ایسا کرنے پر آپ کے خلاف قانونی کارروائی کی جاسکتی ہے ۔ ہمیں پہلی اردو ورچوئل لائبریری کے لیے لکھاریوں کی ضرورت ہے اور اگر آپ ہماری لائبریری میں اپنا ناول ، ناولٹ ، ناولہ ، افسانہ ، کالم ، مضمون ، شاعری قسط وار یا مکمل شائع کروانا چاہتے ہیں تو اردو میں ٹائپ کر کے مندرجہ ذیل ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے بھیج دیجیے ۔

UrduVirtualLibraryPK@gmail.com

+923114976245

ان شاءاللہ آپ کی تحریر ایک ہفتے کے اندر اندر ویب سائٹ پر شائع کردی جائے گی ۔ کسی بھی قسم کی تفصیلات کے لیے اوپر دیے گیے ذرائع پر رابطہ کرسکتے ہیں ۔

شکریہ

ادارہ : اردو ورچوئل لائبریری

 

 

 


 

Text Box: وجیہہ جاویدمحبت سانحہ ٹھہری

Text Box: قسط نمبر 05

 


دو ماہ بعد

ذوبیہ فون چیک کرتی ہے عقیلہ کے نام سے کوئی میسج موبائل پر نہیں آیا ہوتا کچھ سوچنے کے بعد وہ عقیلہ کو میسج کرتی ہے

میں آپ سے بات کرنا چاہتی ہوں

دوسری طرف سے فوراً جواب آتا ہے

،Why not sure

ٹھیک ہے

آپ کب فری ہوں گے؟

میں ا بھی فری ہوں ابھی بات کرلیتے ہیں

اوکے

ہاں کیسی زوبیہ

ذوبیہ بہت کنفیوز ہو جاتی ہے

مجھے آپ کی حرکت سے بہت دکھ ہوا ہے

میں سمجھ سکتا ہوں

مگر ایک سچائی یہ بھی ہے کہ میں آپ کے بغیر نہیں رہ سکتی میں چاہ کر بھی نہیں رہ سکتی میں نے کوشش کرکے دیکھ لی

ایک بار آپ مجھے اپنے بارے میں سب کچھ سچ بتا دیں اور پلیز آپ کچھ جھوٹ مت بولنا مجھےجھوٹ اور جھوٹ بولنے والا سے سخت نفرت ہے اور میں آپ سے نفرت نہیں کرنا چاہتی ہو

تم کیا جاننا چاہتی ہو؟؟؟

آپ کا نام کیاہے؟؟

نام میں کیا رکھا ہے تمہیں جو پسند ہو وہ رکھ لو میں آپ سے مذاق کے موڈ میں نہیں ہوں

تو میں کونسا مذاق کے موڈ میں ہوں

مطلب آپ نہیں بتائیں گے ؟؟؟

میں اپنا نام رکھنے کی آپشن  دے رہا ہوں کہ آپ کو جو نام پسند اس سے پکار لیں اس میں مسئلہ ہی کیا ہے

زوبیہ ذچ ہو کر فون بند کردیتی ہے

آپ مجھ سے ناراض ہیں

ذوبیہ کو میسج آتا ہے

پتا نہیں

اب اس پتہ نہیں کا کیا مطلب ہے؟؟

آپ اپنی مرضی کا مطلب نکال لیں

مجھے کچھ سمجھ نہیں آرہا کہ مجھے کیا کرنا ہے چاہئیے

جو تمہارا دل کرتا ہے وہ کرو

دل توپاگل ہے دل کی ماننے والوں کے ہاتھ خساروں کے سوا کچھ بھی نہیں آتا

تمہارا دل مجھ پر آچکا ہے اب تم اس بات سےجب تک انکار کرتی رہو گی بے چین ہی رہوں گی

آپ کو کہا تھا کہ آپ اپنے بارے میں کچھ بتائیں

میں ایک بڑی عمر کا مرد ہوں

بڑی عمر؟؟؟

اتنی بڑی کے میرے بال بھی سفید ہیں

میں آپ کو دیکھنا چاہتی ہوں مجھے اپنی پک سینڈ کر دیں

اس فرمائش کی وجہ؟؟؟

بس میرا دل کر رہا ہے

چلو ایک شرط پر بھیجوں گا پہلے تم اپنی تصویر بھیج دا

اوکے جب میں کمپیوٹر پر بیٹھوں گی تو بھیج دوں گی اب میں کالج کے لئے تیار ہونے لگی ہوں آگے ہی لیٹ ہوگئی ہوں

میں انتظار کروں گا

 

چھ گھنٹے بعد

 

زوبیہ اپنا بیگ اتار کر کمپیوٹر آن کر لیتی ہے

آمنہ بیگم زوبیہ سے مخاطب ہوتی ہیں

تم آ ج آتے ہی شروع ہوگئی جاؤ پہلے چینج کرو کھانا کھا لو پھر بیٹھنا وہ کمپیوٹر کا سوچ نکال دیتی ہیں ۔۔

ذوبیہ کھانا کھا کر سو جاتی ہے اٹھتے ہی اسے کمپیوٹر کا خیال آتا ہے کمپیوٹر آن کرکے وہ ایک پک عقیلہ کے آئی ڈی پر اٹیچ کرتی ہے اور کمپیوٹر بند کر دیتی ہے پھر وہ عقیلہ کے نمبر میسج کرتی ہے میں نے پک اڑیچ کر دی ہے اب آپ بھی سینڈ کر دیں

اوکے کا میسج آتا ہے

اور اپنا نام بتا دیں

میرا نام نعمان ہے اور میں کرتاہوں پک سینڈ

،ساحر اور طاہر کافی شاپ پر بیٹھے ہیں

اس لڑکی ذوبیہ کا کیا بنا

تم نے اچھا یاد کروایا

اس نے مجھے اپنی تصویر بھیجی تھی آج کام بہت زیادہ تھا اس لیے دیکھنے کا موقع ہی نہیں ملا گھر جا کے دیکھتا ہوں تو تمہیں بتاوں گا کے وہ کیسی ہے

وہ تو ایک چھوٹی عمر کی لڑکی ہے تم یہ سوچو تم اسے اپنے بارے میں کیا بتاؤ گے

ساحر سوچ میں پڑ جاتا ہے

 

. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .

ساحر کمپیوٹر آن  کرکے ان باکس چیک کرتا ہے زوبیہ کی تصویر دیکھ کر وہ حیران ہو جاتا ہے وہ اس کی سوچ سے بڑھ کر حسین ہوتی ہے

اب میں اپنے بارے میں کیا بتاؤں گا وہ نیٹ پر کافی سرچ کرنے کے بعد ایک غیر مقبول ماڈل کی تصویر اس کو بھیج کر کمپیوٹر بند کر دیتا ہے ۔۔۔۔۔

تم جاگ رہی ہوں ذوبیہ ؟؟ساحر زوبیہ کا کو میسج کرتا ہے

میں آپ کے ہی میسج کا انتظار کر رہی تھی

کیسے لگی میں آپ کو؟؟

تم میری سوچ سے بڑھ کر حسین ہو جب سے میں نے تمہیں دیکھا ہے مجھے چین نہیں پڑ رہا تم تو بالکل پری لگتی ہو

میں سچ میں آپ کو اتنی پسند آئی ہو ں

تمہاری قسم تم بہت پیاری ہو

اگر میں تمہیں پسند نہ آیا تو تم مجھے چھوڑ تو نہیں دوں گی ؟

ساحر مایوسی سے پوچھتا ہے

آپ کیسی باتیں کر رہے ہیں میں نے تو بغیر دیکھے آپ سے محبت کی ہے اور میں اتنی حسن پرست نہیں ہوں ۔

اچھا میں نے تمہیں تصویر بھیج دی ہے تم دیکھ لینا مجھے بھی

ٹھیک ہے میں صبح دیکھ لوں گی ۔

اوکے گڈ نائٹ ....

. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .

زوبیہ رات کو ٹھیک سے سو نہیں پاتی صبح اٹھتے ہی کمپیوٹر آن کرتی ہے ساحر کی تصویریں دیکھ کر وہ حیران ہوجاتی ہے یہ تو بہت ہی خوبرو لڑکا ہے اس کو مجھ میں کیا نظر آگیا حیرت کی بات ہے مجھے اپنی پسند پر فخر ہے وہ خود سے کہتی ہے کمپیوٹر بند کر دیتی ہے۔۔۔

میں تمہیں کیسا لگا ہوں ؟؟

زوبیہ کو میسج آتا ہے

آپ نے تو مجھے ڈرا ہی دیا تھا آپ تو بڑے زبردست آدمی ہیں اور آپ بالکل ہی ماڈل لگتے ہیں مجھے ایسے ہٹے کٹے مرد بہت پسند ہیں جس کی آغوش میں لڑکی چھپ جائے میری ماما آپ کی تصویر دیکھیں گی تو کبھی انکار نہیں کر سکیں گی ہم اپنی لو میرج  کو ارینج کریں گے

ساحر پھر سے پریشان ہوجاتا ہے

تم پاگل ہو ؟؟؟

ایسی کوئی حرکت مت کرنا مناسب وقت کا انتظار کرو ہم یورپ میں نہیں بیٹھے ہیں جو تم کہو گی اور تمہارے گھر والے فوراً راضی ہو جائیں گے انہیں میں پسند نہ آیا تو پھر کیا کروں گی انہوں نے تم سے موبائل واپس لے لیا کہ تم اسے مس یوز کر رہی تھی اور ہمارا آپس میں رابطہ ختم ہوگیا تو پھر کیا کروں گی

زوبیہ ساحرکی باتیں سن کے پھر سے پریشان ہو جاتی ہے ۔

 

. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .

ہیلو کیسے ہیں آپ ؟

میں بہت خوبصورت ہو ں

یہ میسج پڑھ کر زوبیہ ہنس دیتی ہے

مجھے پتا ہے آپ بہت خوبصورت ہیں میں کونسا کم ہو ں

ساحر جواب دیتا ہے

تم تو میری جان ہو اور محبت انسان کو خوبصورت بنا ہی دیتی ہے تمہاری خوبصورتی میں تمہارا کوئی کمال نہیں یہ تو میرے عشق کا رنگ ہے جو تم پر چڑھ گیا ہے میرا دل کرتا ہے میں تمہیں ساری دنیا سے چھپا لو تمہیں دیکھنے والی ہر آنکھ کو نوچ دوں میں تو برداشت نہیں کر سکتا کہ میری ذوبیہ کو میرے علاوہ بھی کوئی دیکھے

زوبیہ یہ میسج پڑھ کر رونے لگتی ہے

آپ کیا سچ میں مجھ سے اتنی محبت کرتے ہیں میں پاگل ہو جاؤں گی

مطلب تم نے ابھی پاگل ہونا ہے اور میں جو ہو چکا ہوں میرے بارے میں بھی کچھ سوچا ہے تم نے

زوبیہ ہنس پڑتی ہے۔۔۔۔

. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .

ساحر زوبیہ کو فون کرتا ہے

کیسی ہے میری جان ؟

میں ٹھیک ہوں آپ سنائیں

میری جان ٹھیک ہے تو میں بھی ٹھیک ہی ہوں گا

میں نے ایک ریکویسٹ کرنی تھی آپ سے

کیسی ریکویسٹ کر کے دیکھو میں تمہارے لئے آسمان سے تارے توڑ کر لا دوں گا میری جان نے پہلی بار کچھ مانگا ہے

نہیں ان کی ضرورت نہیں میں آپ کو دیکھنا چاہتی ہوں

کیا مطلب دیکھنا چاہتی ہوں تم کیا مجھے ڈیٹ کے لئے بلا رہی ہو؟ساحر شوخی سے کہتا ہے

نہیں توبہ کریں ایسی بات نہیں

پھر کیسی بات ہے زوبیہ

بس ایک جھلک دیکھنا چاہتی ہوں

تم نے مجھے دیکھ لیا ہے تصویر میں

تصویر میں او ر  ریل میں دیکھنے میں بہت فرق ہوتا ہے بس ایک بار

چلو سوچتے ہیں اس بارے میں

زوبیہ ساحر کا جواب سن کر خوش ہوجاتی ہے۔۔۔۔

. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .

 

ساحر بیٹھیں آپ سے ضروری بات کرنی ہے

جی بولیں سر ہم نے آپ کی پوسٹ پر آپ کے اسسٹنٹ کو رکھ لیا ہے

مگر کیوں سر میں اسے سے زیادہ کیپ ایبل ہوں اس پوسٹ کے لئے ساحر شدید پریشان ہو جاتا ہے

یقینا آپ ہیں لیکن آپ کے نان پروفیشنل رویہ کی وجہ سے ہم ایسا کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں ویسے بھی ہمیں ایک آدمی  آپ سے آدھی تنخواہ مل رہا ہے اور پرفارمنس  بھی آپ سے بہتر ہے تو عقلمندی کا یہی تقاضا ہے کہ ہم اس کو پریفر کریں باقی ڈسٹریبیوشن مینجر کی پوسٹ خالی ہے ایک آدمی کی ضرورت ہے اگر آپ چاہیں تو اس پوسٹ پر کام کر لیں میں آپ کو پرسنل فیور دے رہا ہوں نوسر اسے احسان کی ضرورت نہیں

ساحر یہ کہہ کر غصے سے آفس سے باہر چلا جاتا ہے ۔۔

یار باس نے تمہارے ساتھ اچھا نہیں کیا

طاہر ساحر سے کہتا ہے

مجھے نکال کر ان کا نقصان ہوا ہے میرا نہیں میرے پاس ایکسپیرینس موجود ہے کہ مجھے کسی بھی نیوز چینل میں آسانی سے ہائر کر لیا جائے گا

یہ سب اتنا آسان نہیں جتنا تم سمجھ رہے ہو جاب کے حالات تمہارے سامنے ہیں آنے والوں کو چھے چھ ماہ تنخواہ کے نام پر لاروں کے سوا کچھ نہیں دیا جاتا سیونگ کے نام پر تمہارے پاس کچھ نہیں یہ ٹائم کیسے گزارو گے؟؟؟

اللہ مالک ہے تم مجھے مزید پریشان مت کرو ساحر بات بدل دیتا ہے

ذو بیہ کا میسج سکرین پر فلیش ہوتا ہے

آپ نے بتایا نہیں پھر میں نے کل آپ سے ایک ریکویسٹ  کی تھی

ساحر کو غصہ آجاتا ہے

کیا کال پر بات ہو سکتی ہے

ساحر زوبیہ سے پوچھتا ہے

ہاں ضرور زوبیہ خوش ہو جاتی ہے

تم میری جان کو کیوں آگئ ہو تمہیں ایک بار کہہ دیا ہے مل لوں گا ابھی صبح بات ہوئی اور اب تم پھر شروع ہو گئ ہو

آپ کا موڈ خراب ہے زوبیہ اس کے بدلے ہوئے رویے کی وجہ سے پریشان ہو جاتی ہے میرا موڈ تم نے خراب کیا ہے

میں نے تو ایسا کچھ نہیں کہا آپ نہ جانے کس کا غصہ مجھ پر اتار رہے ہیں

ہاں میں پاگل ہوں جو کسی کا غصہ تم پر آتا رہا ہوں تم تو فارغ ہوتی ہو تمہیں پیار محبت کی پینگیں ڈالنے کے سوا کوئی کام نہیں مجھے اور بھی بہت سے مسائل ہیں تم میری جان چھوڑ دو میرا دل کرے گا تو کر لوں گا میسج مزید پریشان مت کرنا تمہارا احسان ہوگا ساحر غصے سے فون بند کر دیتا ہے

اس کے بدلے رویہ کی وجہ سے زوبیہ سخت حیران ہوتی ہے

جاری ہے.....!!!

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

ہماری ویب سائٹ پر شائع ہونے والے ناولز کے تمام جملہ و حقوق بمعہ مصنف / مصنفہ محفوظ ہیں ۔ انہیں ادارے یا مصنف کی اجازت کے بغیر نقل نہ کیا جائے ۔ ایسا کرنے پر آپ کے خلاف قانونی کارروائی کی جاسکتی ہے ۔ ہمیں پہلی اردو ورچوئل لائبریری کے لیے لکھاریوں کی ضرورت ہے اور اگر آپ ہماری لائبریری میں اپنا ناول ، ناولٹ ، ناولہ ، افسانہ ، کالم ، مضمون ، شاعری قسط وار یا مکمل شائع کروانا چاہتے ہیں تو اردو میں ٹائپ کر کے مندرجہ ذیل ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے بھیج دیجیے ۔

UrduVirtualLibraryPK@gmail.com

+923114976245

ان شاءاللہ آپ کی تحریر ایک ہفتے کے اندر اندر ویب سائٹ پر شائع کردی جائے گی ۔ کسی بھی قسم کی تفصیلات کے لیے اوپر دیے گیے ذرائع پر رابطہ کرسکتے ہیں ۔

شکریہ

ادارہ : اردو ورچوئل لائبریری

۔

 

 

Post a Comment

0 Comments